آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب میں معتمرین اور زائرین کی سہولت کیلئے ہوائی اڈوں اور بعض مساجد میں 50زبانوں پرمشتمل معلوماتی ڈیجیٹل بورڈنصب کر نے کا آغازہوگیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نصب کی جانے والی ’’ڈیجیٹل بک ‘‘ میں حج و عمرے کا طریقہ ، زیارت کے آداب ، اسلام کے بارے میں اہم معلومات اور زائرین کو حرمین شریفین کیلئے اہم ہدایات کے علاوہ 3ہزار کے قریب اہم معلومات مہیا کی گئی ہیں ۔ای بک کے ذریعے کوئی بھی شخص مطلوبہ معلومات اپنے انڈرائیڈ فون پر منتقل کر سکتا ہے، جو اسکے لئے کافی مفید ہو نگی ۔ اسمارٹ اسکرینوں کو اہم ہوائی اڈوں جن میں جدہ کاشاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ ، مدینہ منورہ میں شہزادہ محمدبن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، ینبع ایئر پورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، طائف سے مکہ مکرمہ آنے والی میقیات ، وادی محرم ، مدینہ منورہ کی میقات ذی الحلیفہ ، مسجد عائشہ اور مسجد قباء میں نصب کیا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں