آپ آف لائن ہیں
جمعہ 7؍ شوال المکرم 1439ھ 22؍ جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بیجنگ (جنگ نیوز) چین نے تنبیہ کی ہے کہ اگرچہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر اس کی معیشت کو نقصان پہنچا تو وہ بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان ژینگ یسوئی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےا سٹیل کی درآمد پر 25فیصد اور ایلومینم کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی لگانے کے منصوبے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ژینگ یسوئی کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارت کا حجم جو کہ گذشتہ سال 580 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا، اسے دیکھتے ہوئے دونوں ممالک میں ʼتھوڑا بہت ٹکراؤ تو ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر چینی مفادات کو نقصان پہنچا تو ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔چین کا امریکا کے ساتھ درمیان تجارتی سرپلس تاریخ کی بلند ترین سطح 276 ارب ڈالر پر ہے۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں