آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک پاکستانی نوجوان نے اپنی جان قربان کردی۔ سعودی گزٹ کے مطابق مشرقی صوبےمیں فیول اسٹیشن پر کام کرنیوالے ایک دیانتدار اور محنتی پاکستانی نوجوان26سالہ محمد شمریز نےصارف سےواجب الادا 65ریال کےحصول کی کوشش میں اپنی جان قربان تک کی پروا ہ نہیں کی۔ رپورٹس کے مطابق ایک سعودی لڑکے اور اسکے خلیجی دوست نے اس اسٹیشن سے 65ریال کا فیول اپنی گاڑی میں ڈلوایا اور بغیر رقم ادا کئے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اس دوران شمریز نےان دونوں لڑکوں کی کار کو پیچھے سے پکڑلیا تاہم ان لڑکوں نے اپنی کار کی رفتار بڑھا دی اور شمریز بری سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر استعمال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کی جانب سے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔دوسری جانب شمریز کے والدین نے اپنے بیٹے کے اعضا سعودی عرب میں ضرورت مندوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں