آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری قوم اپنے حق کو غصب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتی،جموں کشمیر ینگ مینز لیگ

کراچی(جاوید رشید) جموں کشمیر ینگ مینز لیگ کے ترجمان اعلیٰ شکیل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم اپنے حق کو غصب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتی۔انہوں نے شوپیاں میں فورسز کے ہاتھوں6 افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ہلاکت کو قتل نہ حق اور کشمیریوں کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا ہے اور اس کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شکیل الرحمان نے کہاکہ ظالمانہ طریقے سے فورسز کی اندھا دھند فائرنگسے6 افراد جن میں دو مجاہدین سمیت چار بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شکیل الرحمان نے مجاہدین عامر احمد میر اور عاشق حسین سمیت اور چاربے گناہ افراد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق کو غصب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتی۔اور اپنی آزادی کو حاصل کرنے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں اور بھارت کو بھی یہ بات اب سمجھ لینی چاہئے کہ جس قوم کے بیٹوں نے سروں پر کفن باندھ لئے ہوں اور اپنی قوم کی آزادی کو اپنا مشن بنالیا ہو اس قوم کے سامنے طاقت ور سے طاقت ور فوج بھی سر نگوں ہو جاتی ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں