آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین ایران کے حوالے سے ’شدت پسندی‘ سے کام لے رہی ہے، جواد ظریف

تہران (جنگ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے ساتھ تعلقات میں یورپی یونین کی ’’شدت پسندی‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جواد ظریف نے ایک ایرانی اخبار کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کو جوہری معاہدے میں شامل رکھنے کے لیے یورپی ممالک کو تہران کے ساتھ تعلقات میں ’’شدت پسندی‘‘ کا سامنا ہے اور یہ چیز یورپ کی پالیسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اُن کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں