آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن میں شدید سردی ،پائپ پھٹ گئے،پانی کی بھی قلت

لندن ( آن لائن ) شدیدبرفباری نے برطانوی عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں،پہلے صرف سردی کا سامنا تھا مگراب پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پیر کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ریڈ الرٹ میں بتایا گیا کہ شدید برفباری نے آفت کا روپ دھار لیا ہے، کئی شہروں میں انتہائی کم درجہ حرارت کیوجہ سے پانی کی لائنیں پھٹ گئیں ہیں،جس سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن اور گردو نواح میں حکام نے وارننگ جاری کردی عوام سے کہا گیا کہ اْنہیں 24 گھنٹے سے زائد پانی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے،شہری پانی کا استعمال احتیاط سے کریں،نل ٹھیک طرح سے بند کریں اور نہانے کے بجائے ہاتھ منہ دھونے پر اکتفا کریں۔

لندن میں شدید سردی ،پائپ پھٹ گئے،پانی کی بھی قلت

والز، سکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور یارکشائر کے علاوہ ساؤتھ ویسٹ میں بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانی کی لائنیں پھٹنے سے زیرزمین انفرانسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضحح رہے کہ برفباری کیباعث برطانوی معیشت کو روزانہ ایک ارب پاؤنڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

بین الاقوامی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
دنیا بھر سے سے مزید
دنیا بھر سے سے مزید