آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکا میں طوفان گذر گیا،انفراسٹرکچر بحال کرنے کی کوششیں جاری

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں اختتامِ ہفتہ آنے والے شدید برفانی طوفان کے بعد انفراسٹرکچر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں نو افراد ہلاک ہوئے جب کہ 15 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔


طوفان کے بعد اتوار کو بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہوگیا تھا جس کے بعد ہزاروں سرکاری اہلکار اور کنٹریکٹر بجلی کی فراہمی بحال کرنے اور سڑکوں سے ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔

طوفان کو ʼبومب سائیکلونʼ کا نام دیا گیا تھا جس کے تحت ہوا کا دباو انتہائی کم ہوجانے کے باعث انتہائی تیز اور طوفانی جھکڑ چلنے سے مشرقی ریاستوں ورجینیا سے مین تک ہزاروں درخت اکھڑ گئے تھے اور املاک کو خاصا نقصان پہنچا تھ

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

بین الاقوامی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
دنیا بھر سے سے مزید
دنیا بھر سے سے مزید