آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ آف گورنرز میں انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، یاد رہے تمام سرکاری و نجی انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز ان انتخابات میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے لئے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں، بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر کے مطابق انتخابات بروز جمعرات 15 مارچ 2018ء کو صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بورڈ آفس کی لائبریری میں منعقد ہوں گے، ووٹرز کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈکے ساتھ سروس کارڈ یا کوئی بھی ایسا کارڈ لانا ضروری ہوگا جس سے ان کی شناخت ہوسکے، کسی ووٹر کی جگہ کوئی دوسرا شخص اس کے نمائندہ کے طور پر ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں