آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خواتین کے حقوق ، جنسی انصاف اور سماجی تبدیلی کے لیے عورت فاؤنڈیشن نے 8مارچ کو فرئیر ہال میں ”عورت مارچ “ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماجی کارکن شیما کرمانی ، عورت فاؤنڈیشن کی رہنما بشریٰ مہدی ودیگر نے کہا کہ خواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر اس مارچ کے ذریعے تشدد کے خاتمے ،محنت کشوں کے حقوق، تولیدی انصاف اور ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ کرینگے۔ انھو ں نے کہا کہ یہ مارچ ظلم اور نا انصافی کی شکار خواتین کی جانب سے اٹھائی گئی آوازوں میں سے ایک ہے ، خواتین مارچ آٹھ مارچ کی شام چار بجے فریئر ہال میں منعقد ہوگی ۔اس مارچ کے ذریعے معاشرتی ، سماجی اور خواتین کے مشترکہ مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کسی کو اپنی خود مختاری کا اظہار کرنے اور پر امن انصاف پسند کمیونٹی تشکیل دینے کی آزادی ہونی چاہیے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں