آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپور(و بیورو رپورٹ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے انتظامی افسران اور تدریسی شعبوں کے سربراہوں کا اجلاس وائیس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بہار کی موسم میں یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور یونیورسٹی کو ملک کی خوبصورت یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا اجلاس کے بعد وائیس چانسلر نے یونیورسٹی سیکریٹریٹ میں خود بھی گلاب ،رابیل ،بید مشک اور دیگر پودے لگائے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ،پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری ،ڈاکٹر بدرالدین میمن ،ڈاکٹر مینہوں خان لغاری ،پروفیسر ڈاکٹر ارم رانی ،ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ،داٹر ممتاز حسین مہر ،رجسٹرار ڈاکٹر اس رضا عابدی ،ڈاکٹر ممتاز جونیجو،ڈاکٹر امیر حسین شر ،ساجد میرانی اور دیگر اساتذہ ان کے ہمراہ تھے وائیس چانسلر ڈاکٹر پورین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سبزہ زاری سے نکھار ہوتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں