آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے تحت تیسری دو روزہ تحقیق کانفرنس برائے مینجمنٹ سائنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید میمن نے نے بطور اعزازی مہمان کانفرنس میں شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے ریسرچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ریسرچ ہی ایک یونیورسٹی کو باقی یونیورسٹیوں سے ممتاز کرتی ہے جاوید میمن نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں ریسرچ کانفرنس کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ریسرچ کانفرنسزکا انعقاد جناح یونیورسٹی کی جانب سے مثبت اقدام ہے جس سے ہماری طالبات کو ریسرچ کے بہترین مواقع میسر ہونگے۔ کانفرنس کے دوسرے دن ڈاکٹر عامر فیروز شمسی کے زیر نگرانی پیپر پریزنٹیشن بھی کی گئی، عنوان کی اہمیت پر بحث کرنے کے لئے مختلف جامعات کے پروفیسر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی جن میں ڈاکٹر جاوید قریشی، ڈاکٹر طارق جلیس، ڈاکٹر عرفان حیدر، ڈاکٹر شجاعت مبارک، ڈاکٹر عامر فیروز شمسی، جناب نواز احمد، ڈاکٹر رعنا طارق محمود اور ڈاکٹر گوبند ہرانی شامل ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر چانسلر جناح یونیورسٹی

برائے خواتین وجیہہ الدین احمد اور ڈاکٹر دلشاد طفر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقیم کئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں