آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی فری آئی کیمپوں کی سب سے بڑی مہم کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح کلر سیداں ضلع راولپنڈی کے گائوں منیاندہ سر صوبہ شاہ میں فری آئی کیمپ کے دوران کیا گیا ۔فری آئی کیمپوں کی مہم دو ماہ جاری رہے گی، جس کے دوران پاکستان اور کشمیرکے 13شہروں میں آئی کیمپ لگائے جائیں گے،جن میں ماہرین امراض چشم کی نگرانی میں ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ کیاجائیگااس دوران ایسے مریض جن کاموتیاپک چکاہوگاالمصطفیٰ کے زیراہتمام اُن کا فری آپریشن کردیاجائے گا ۔یہ مہم المصطفیٰ کے سرپرست اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی نگرانی میں جاری ہے ۔جس کے لئے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) تعاون کر رہی ہے ۔ المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ فری آئی کیمپوں کی مہم کا عنوان ʼʼآنکھوں کی روشنی سب کے لیے ʼʼرکھا گیا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں