آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ سب سمجھتے ہیں کہ میری بیٹنگ اچھی ہے لیکن بولنگ کا ذکر نہیں ہوتا اس لیے جب سے ٹیم میں آیا ہوں میری کوشش ہے کہ آل راؤنڈ پرفارمنس دوں اور اپنے آپ کو ورلڈ کلاس آل رائونڈر کی حیثیت سے منوائوں ۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اظہر محمود بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے بارے میں بتارہے ہیں۔ میری توجہ صرف پاکستان سپر لیگ پر نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی ہے۔ پی ایس ایل کو شروع ہوئے تین سال ہی ہوئے ہیں، اس سے پہلے سے ٹیم میں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے آتے ہیں۔ ، تمام سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے آتے ہیں۔ اس طرح کی لیگز کھیلنے سے سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے کیوں کہ یہاں سینئرز، غیر ملکی کھلاڑی اور لیجنڈری کھلاڑی موجود ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل میں پچوں کے معیار کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا کام نہیں، گراؤنڈزمین پچیں بناتے ہیں۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں