آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں گذشتہ دو فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس وقت پانچویں نمبر پر ہے ۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ضرور رہی ہے لیکن اصل ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہورہا ہے جس میں ٹیموں کو پتہ چلے گا کس میں کتنا دم ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم پانچ میں سے تین میچ ہارنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گی ابھی کسی ٹیم کا ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ہے۔ پیر کو دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ اوپن ہے اور پانچ پانچ میچوں کے بعد کچھ ٹیمیں ٹاپ پر اور کچھ درمیان میں ہیں۔ اب پتہ چلے گا کہ اس کا سفر کہاں ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا تھوڑی مایوسی ضرور ہے لیکن زیادہ مایوسی نہیں ہے۔ آج ہم نے بیٹسمینوں سے بات کی ہے اور انہیں غلطیاں بتائی ہیں۔ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو کے لئے سیکھنے کے لئے بڑا پلیٹ فارم مل رہا ہے۔ نوجوان کے ساتھ ساتھ سینئرز کو سر ویوین رچرڈز ، شین واٹسن اور کمار سنگا کارا جیسے کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ یقینی طور پر گذشتہ دو پی ایس ایل کی طرح اس ایڈیشن میں بھی کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم میں اوپر آنے کا موقع ملے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں