آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈربن (نیوز ایجنسیز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ہوم گرائونڈز پر آسٹریلین بولنگ کے وار نہ سہ سکی۔ پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم 118رنز سے فتح یاب ہوگئی۔ چار میچز کے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی تباہ کاری نے میزبان سائیڈ کو پانچویں روز پہلے ہی سیشن میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ ڈربن میں کینگروز نے جیت کے لئے جنوبی افریقا کو 416 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کھیل کے آخری روز میزبان ٹیم 298 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ اسٹارک نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پیر کو پروٹیز نے 293 رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز شروع کی۔ آسٹریلیا نے ہوم سائیڈ کی مزاحمت صرف 22 گیندوں میں 20منٹ کے کھیل میں ختم کردی۔ ٹوٹل میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد جوش ہیزل ووڈ نے ڈی کاک کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ انہوں نے 83 رنز اسکور کیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں