آپ آف لائن ہیں
پیر 03 شوال المکرم 1439ھ 18؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ا ڈربن (جنگ نیوز) آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان گراؤنڈ کے اندر ہونے والی تلخی گراؤنڈ کے باہر تک جا پہنچی۔ ڈربن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اورجنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوائنٹن ڈی کوک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے ۔ میچ چوتھے روز کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ڈیوڈ وارنر نے ڈی کاک پر جملے کسنا شروع کردیے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارنر نے ڈی کاک پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں پیچھے دھکیلا۔ واقعہ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جائزہ لے رہے کہ یہ صورت حال کیوں پیدا ہوئی۔ البتہ حریف ٹیموں میں زبانی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ڈی کاک پر ذاتی حملہ کیا۔ بلاشبہ انہوں نے حد پار کرلی تھی۔ پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ میں نے ڈریسنگ کے باہر شور سنا، جس پر باہر نکل کر مشتعل وارنر کو کمرے میں جانے کو کہا۔ میں فیلڈ میں بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ میں نے جو کچھ سنا تھا وہ بہت زیادہ پرسنل تھا۔ کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کے مطابق جو بھی ہوا

x
Advertisement

وہ قابل افسوس ہے۔ کوئی شک نہیں کہ ڈی کاک نے ذاتی نوعیت کے جملے ادا کیے جس کا مشتعل ڈیوڈ وارنر نے ردعمل دیا۔ خیال رہے کہ کھیل کے اختتام پر میچ ریفری جیف کرو نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ٹیموں کو سیریز کے باقی میچز میں محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں