آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران مفرور پولیس افسر راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق آئی ایس آئی ٗایم آئی اور ایف آئی اے سے رپورٹس طلب کرلیں۔ پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شہری نقیب اللہ قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر نمائندہ اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ راؤ انوار کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ آئی بی نے مفرور ملزم سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی۔آئی ایس آئی ٗایم آئی اور ایف آئی اے کی جانب سے رپوٹس پیش نہ کی گئیں جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تینوں ایجنسیاں 11 بجے تک رپورٹس جمع کروائیں۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں