آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شا ہ کو ٹ(نامہ نگار)لاری اڈا شا ہ کو ٹ کے قریب کار سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے2 افراد قتل اور6 افرادکو شدید زخمی کردیا ۔مقتولین کے ورثاء نے لاشیں رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کردی اور شدید احتجاجی مظاہرہ کیااور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں جنگ اور جیو نیوز کے سینئر صحافی محمد رفیق مانگٹ کا ایک بھتیجا محمد حسیب مانگٹ قتل اور دوسرا بھتیجا محمد احمد مانگٹ شدید زخمی ہوگیا۔ مقتول جواد بھٹی رفیق مانگٹ کے بھائی محمد ابراہیم مانگٹ کا داماد تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق لاری اڈاشاہکوٹ کے قریب حسیب بھٹی ، جواد بھٹی پر کار سوار ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وارڈ نمبر9 شاہکوٹ کے 30 سالہ جواد بھٹی اور 34 سالہ حسیب مانگٹ موقع پر جاں بحق جبکہ شاہکوٹ کے محمد احمد مانگٹ اور وارڈ نمبر5کے محسن مظہر ، نواحی چک 33 دھارووالی کے شہزاد الطاف اور شہزاد خورشید جبکہ کوٹلہ کاہلواں کے رائے سکندر شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا ،ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ فصل آباد جی ٹی روڈ اور سانگلہ ہل روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی شا ہ کوٹ ملک محمد اشرف کے مطابق طلباء کا آپس میں جھگڑا ہواتھا اور اس جھگڑے

میں طلباء کے بڑے بھی کود پڑے اور معمولی تلخ کلامی سے بات دوہرے قتل تک جا پہنچی ۔ تحصیل شا ہ کوٹ کے صحافیوں نے رفیق مانگٹ کے بھتیجے اور انکے بھائی کے داماد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں