آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، بااثر افراد کی کارریسنگ، رکشہ کو ٹکر سے 2خواتین جاں بحق

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود آٹو بھان روڈ پر صدر کے علاقے میں ڈاکٹر کو دیکھاکر فیملی رکشہ میں لطیف آباد نمبر 12میں اپنے گھرجارہی تھی کہ چنگی ناکہ موڑ پر رکشہ مڑا تو محمدی چوک سے ریسنگ لگاتے ہوئے آنے والی دو تیزرفتار کاروں نے اسے ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں رکشہ کلا بازیاں کھاتا ہوا دور جاگرا رکشہ میں سوار 2 خواتین 42سالہ سعیدہ زوجہ محمدارشد‘ 45سالہ ارشد کی بہن نسیم بانو زوجہ محمد انور موقع پر ہلاک اورسعیدہ کے 3بچے 5سالہ کرن‘ 4سالہ علیشہ اورڈھائی سالہ شہریار اوررکشہ ڈرائیور محمدبلال شدید زخمی ہوگئے ‘ہلاک وزخمی ہونے والوں کو فوری طورپر بھٹائی اسپتال لایاگیا جہاں سے زخمیوں کو بعدازاں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں