آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈرگ ایکٹ1976 میں ترامیم کے خلاف فارما ٹریڈرز،ڈسٹری بیوٹرزاورمینوفیکچررز و دیگر ایسوسی ایشنز کی اپیل پرپیرکو ادویات والی مارکیٹوں سمیت شہر بھر میں میڈیکل اسٹورزاور فارمیسیز کاشٹر ڈائون رہا۔ہڑتال کےساتھ ساتھ مارکیٹوں کےباہراحتجاجی دھرنے دئیے گے۔ راولپنڈی پریس کلب تک احتجاجی مارچ بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، وہ مطا لبات کے حق میں شدیدنعرے بازی کر رہے تھے۔فارما ٹریڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔ احتجاج کے آئندہ کے لائحہ عمل کے فیصلوں کا اعلان آج کیاجائیگا۔ ایسوسی ایشن رہنمائوں ارشد اعوان اور زاہد بختاوری نے اعلان کیا کہ حکوت پنجاب کو چار دن کی مہلت دیتے ہیں۔ ایک سال قبل ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پوے نہ کیے گئے تو ہم اگلے مرحلے میں غیرمعینہ مدت تک شٹر ڈا ؤن کر دیں گے۔زاہد بختاوری نےکہا کہ جلد ہی قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آرٹیکل 62 / 63 کے تحت چار صوبائی وزراء کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرینگے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں