آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حکمران جماعت اور اتحادیوں میں یکجہتی کو برقرار رکھنے کی حتمی الامکان کوشش کی جائے گی ۔ ساتھ ساتھ رہیں گے سینٹ کی کمان کی تبدیلی یا ʼʼ سٹیٹس کو ʼʼ برقرار رہنے کے سوال کے جواب پر قائد ایوان مسکرا دئیے اور کہا کہ چلیں ایوان میں چلتے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں سینٹ میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد کیا ۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ، جمعیت علماء اسلام ( ف ) ، نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی و دیگر قوم پرست جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی صدارت میں ہوا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں