آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ملک کے مختلف شہروں میں بنیادی سکیل نمبر 18,19,20,21کے چھ عہدیداروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 21 کے عہدیدار احمد مجتبیٰ میمن نے ڈائریکٹر جنرل ان پٹ اؤٹ پٹ کراچی کا چارج چھوڑ دیا ہے پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر 20 کے عہدیدار مکرم جان انصاری نے چیف ایف بی آر کا عہدہ خالی کر کے ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن لاہور کا چارج لے لیا ہے بنیادی سکیل نمبر 19 کے کسٹم عہدیدار ایود المہدی نے سیکرٹری ایف بی آر کا چارج دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بنیادی سکیل نمبر 18 کی مس صالحہ جعفر شاہ نے سیکرٹری ایف بی آر کا عہدہ خالی کر کے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد کا چارج لے لیا ہے۔ مس کنول علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ لاہور کا عہدہ چھوڑ کر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی آر انفورسمنٹ لاہور کا چارج لے ہیا ہے۔ غلام حیدر مہیسر نے ڈپٹی کلکٹر ایڈجیوڈکشن IIکراچی کا چارج لے لیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں