آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(جنگ نیوز)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی قیادت میں وفد نے جیو نیوز اور جنگ گروپ کےسینئر ادارتی عملےسے ملاقات کر کے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جیو نیوز پر نشر ہونے والے غیر مناسب لفط پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ جیو نیوز کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کو اپنی قیادت کے خلاف غیر مناسب لفظ پر مایوسی ہوئی۔اس موقع پر قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آزادی صحافت کی ہر جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے اور آزادی صحافت کی علمبردار جماعت ہے مگر اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ جیو نیوز جیسے بڑے قومی ادارے کی طر ف سے ہماری قیادت کی کردار کشی کی جائے۔ جیو نیوز اور جنگ گروپ کےسینئر ادارتی عملےنے کہا کہ ہم نے فوری طور پر اسی وقت بھی معذرت آن ایئر نشر کی تھی اور اب بھی مولانا فضل الرحمن سے نہ صرف معذرت چاہتے ہیں بلکہ اس عمل کی تحقیقات کررہے ہیں جسکی روشنی میں ادارہ پوری طرح ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے فرد یا افراد کے خلاف سخت ادارتی کارروائی عمل میں لائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں