آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، عوام کا ایم کیو ایم اور پی ایس پی سے اظہار ناراضی دیواروں پر مخالفت میں نعرے درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے جن اراکین سندھ اسمبلی نے اپنی تنظیم سے ہٹ کر دیگر پارٹیوںکو ووٹ دیے اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ایم کیو ایم کے جن سابق اراکین اسمبلی نے فنکشنل لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیے عوام ان سے سخت ناراض نظر ہیں اور انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ مختلف علاقوںمیں ایسے اراکین اسمبلی کے خلاف وال چاکنگ اور جنگ کو فون کرکے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔عوام نے دیواروں پر اراکین اسمبلی کے نام لکھ کر’’ غدار، غدار اور ایم کیو ایم کے ووٹوںکے سوداگر‘‘ جیسے نعرے تحریر کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی وال چاکنگ کے بعد عوام سے کترا تے ہوئے منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔جبکہ جنگ کو فون کرکے بھی بعض شہریوں نےاپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں