آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پھرجیل بھیجنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں‘ 2018 ء میں (ن) لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی اور عوام کو روشن پاکستان دے گی، سیاست کی ڈائون سائزنگ کی کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان لوگوں کی بے عزتی کرنے سے نہیں عوام کی مرضی سے چلے گا ، نواز شریف جب آتا ہے توتعمیر و ترقی کا طوفان ساتھ لاتا ہے،نوازشر یف کسی کے اشاروں پر نہیں چلتے، انہیں اس لئے نکالا گیا کہ وہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے، کس کس کو نکالیں گے، کس کس کا سر قلم کس کس کو چور اور ڈاکوڈیکلیئر کریں گے اب یہ کام بند کر دینا چاہیے،پاکستان اب عوام کی مرضی سے چلے گا اور تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ 2018 ء میں (ن) لیگ ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی اور عوام کو روشن پاکستان دے گی، لاہور بدلا ہے ہم فیصل آباد، ملتان، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کو بھی بدلیں گے ۔سعد رفیق نے کہا کہ اس تقریب میں مریم نواز نے شرکت کیلئے آنا تھا لیکن وہ احتساب عدالت میں پیشی کی وجہ سے نہیں آسکیں ۔ خواجہ

سعد رفیق نے کہا کہ سیاست کی ڈائون سائزنگ کیلئے چور قاتل اور غدار کا لقب دیاجس کی باریاں سب دے رہے ہیں۔ اداروں کے جال میں پھنسا کریا مقدمات بنا کر لوگوں کی محبت سے دور نہیں کیا جا سکتا،مقدمات بنا کر سیاست سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا ، کبھی عمران خان اڑنگا ڈالتے ہیں اور کبھی ریاستی اداروں میں بیٹھے منفی کردار ریاست کو چلنے نہیں دیتے ، پاکستان ان کی مرضی سے نہیں بلکہ لوگوں کی مرضی سے چلے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ لوگوں کے مرضی کے بغیر فیصلے ہوں بلکہ فیصلہ لوگ کریں گے ، تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں