آپ آف لائن ہیں
جمعہ 7؍ شوال المکرم 1439ھ 22؍ جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( حنیف خالد) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حکومت قومی پرچم بردار فضائی کمپنی پی آئی اے کی اپنے دور میں پرائیویٹائزیشن نہیں کریگی۔ پرائیویٹائزیشن اگرہوئی تو جنرل الیکشن کے بعد نئی بننے والی حکومت اس کے نتائج و عواقب کا جائزہ لے کر خود کریگی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کے مقرر کردہ پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان(CYAN) نے وزیراعظم کی منظوری سے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے دو درمیانی گنجائش والے مسافر طیاروں ایئر بس A-320 اورایک ڈرائی لیزDry Lease پر آٹھ سال کیلئے حاصل کرنے جارہی ہے جس کے لئے ٹینڈر16 مارچ کو کھلیں گے اور اطمینان بخش پیشکش کرنے والی کمپنی کو ایک ماہ میں دوA-320 طیارے پی آئی اے کے حوالے کرنا ہونگے جبکہ پی آئی اے دسمبر 2018تک ایک وائیڈ باڈی طیارہ بھی لیز پر حاصل کریگی۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں