آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، 6اراکین سندھ اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جائینگے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نےتنظیمی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ضفیصلہ کیا ہے کہ جن 6 اراکین سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو،نائلہ مینر،سمیتاافضال،شازیہ فاروق،ناہیدبیگم اورسلیم بندھانی نے تنظیم کی ہدایت سے انحراف کرتے ہوئے ووٹ نہیں دیایاکسی اورجماعت کوکاسٹ کیا، انہیں اظہاروجوہ کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، جن کے جواب آنے پر یہ معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپردکردیا جائے گا، جواپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ رابطہ کمیٹی کوپیش کریگی۔رابطہ کمیٹی کااجلاس پیر کو یہاں عارضی مرکزبہادرآبادمیں ہوا،جس میںملک کی سیاسی صورتحال اورسینیٹ انتخابات کے انعقادپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میںسینیٹ انتخابات کے دوران بدترین ہارس ٹریڈنگ پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے پاکستان کے جمہوری نظام کے لئے زہرقاتل قراردیاگیا۔اجلاس میںآئندہ کی حکمت عملی پرغورکرتے ہوئے ایم کیو ایم الیکشن سیل کومزیدفعال بنانے اورآئندہ انتخابات کی تیاری کے لئے ہرسطح پر سرگرمیاں تیزکرنے کافیصلہ کیاگیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں