آپ آف لائن ہیں
جمعہ 7؍ شوال المکرم 1439ھ 22؍ جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(جنگ نیوز) فنکشنل مسلم لیگ نے گھوٹکی ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج یکسر مسترد کردئیے۔ پیپلزپارٹی جعلی ووٹوں کے ساتھ ساتھ جعلی خبروں پر انحصار کررہی ہے۔ ترجمان فنکشنل مسلم لیگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری سرپرستی میں دھونس دھاندلی سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی۔جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں جمہوری روایات کی دھجیاں بکھیر دیں ساٹھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تین گھننٹے سے زائد روکنا معنی خیز ہے۔ نتائج روکے جانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرینگے۔ مسلم لیگ فنکشنل نے دھاندلی کے خدشات سے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا ۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں