آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈہرکی (نامہ نگار) گھوٹکی میں پی ایس 7؍ میرپور ماتھیلو کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدورا عبدالباری پتافی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔ پی پی نے اس نشست پر گزشتہ سے مقابلے سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 164؍ پولنگ اسٹیشنوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی 48؍ ہزار 114؍ ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ف) کے امیدوار عبدالمالک 36؍ ہزار 987؍ ووٹ لے سکے۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 11؍ ہزار 127؍ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں