آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر دل برداشتہ ہوکر ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ جاوید کی خود کشی کی کوشش ناکام ،ذرائع کے مطابق شازیہ جاوید نے خواب آور ادویات کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی،تاہم بروقت اسپتال پہنچائے جانے کے باعث وہ بچ گئیں ،ایم پی اے شازیہ جاوید کے اسپتال پہنچنے کی اطلاع پر رہنما بھی عباسی اسپتال پہنچ گئے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شازیہ جاوید نے کم ادویات کھائیں اور بر وقت اسپتال پہنچ گئیں جس کی وجہ سے وہ بچ گئیں ۔ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کر نے والی شازیہ جاوید نے خودکشی سے قبل خط بھی تحریرکیاتھا کہ میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کہ کہتی ہوں میں نےغصے میں ووٹ نہیں ڈالا،خط میں نے کسی سے ووٹ کے لیے کوئی پیسے نہیں لیے خط مجھ پر اس قسم کے الزامات لگائے جو مجھے برداشت نہیں ہوئے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں