آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے ایف ایس سی میٹرک کے بعدپانچ برس کے اندر کرنے کی شرط کالعدم قرار دیدی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی میٹرک کرنے کے بعدپانچ برس کے اندر ایف ایس سی کرنے کی شرط کو کالعدم قرار دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے زوبیا امجد کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی پابندی کو آئین سے متصادم قرار دیا۔ درخواست گزار کے وکیل عمران حسین گھمن نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس کے لیے معیاد مقرر کرنا غیر آئینی ہے۔ پنجاب حکومت کی پالیسی تعلیم پر پابندی کے مترادف ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں