آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب سینیٹر چوہدری سرور نےبر طانوی شہریت چھوڑنے کا ثبوت میڈیا کوجاری کردیا

 لاہور ( این این آئی)تحر یک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرور اپنی بر طانیہ کی شہریت چھوڑنے کا ثبوت سامنے لے آئے ،شہر یت چھوڑ نے کے حوالے سے یو کے بارڈر ایجنسی کی جانب سے جاری کر لیٹر میڈیا کو جاری کر دیا ۔ میڈیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری سرور نے 2جولائی2013کو بر طانوی بارڈر ایجنسی کو اپنی بر طانیہ کی شہر یت چھوڑ نے کی درخواست دی جسکے بعد 18جولائی 2013کو بر طانوی بارڈر ایجنسی نے چوہدر ی سرور کی شہر یت ختم کر نے کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور اس نوٹی فکیشن کو چوہدری سرور نے میڈیا کیلئے بھی جاری کر دیا ہے اور اپنی گفتگو کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ میں نے بر طانوی شہر یت چھوڑ نے کے بعد اپنا بر طانیہ کا پاسپورٹ بھی یوکے بارڈر ایجنسی کو جمع کروادیا اب میرے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ اور پاکستان کی شہر یت ہے اس حوالے سے سپر یم کورٹ ثبوت مانگے یا مجھے بلائے میں اسکے لیے تیار ہوں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں