آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(جنگ نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد پولیس سےکمیٹی نے دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے لیے اسلام آباد پولیس کے شعبہ اسپیشل برانچ کے ملازمین کی ڈیوٹی لگانے اور طلبہ کے خون کے ٹیسٹ لینے کے علاوہ ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ آئی جی دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی اجتماع کے لیے ایف نائن پارک کو مختص کیا جائے۔اہم سرکاری شخصیات کے آنے جانے کے لیے رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ فوجی سربراہان اور صدر،وزیراعظم کی مومنٹ کے لیے اشارے بند کرنے کی شق بلیو بک سے نکالنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔کسی جماعت کو اسلام آباد ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔اسلام آبادپولیس کے آئی جی نے بتایا کہ سال 2017 میں منشیات کے حوالے سے 908 مقدمات درج کیے گئے ۔سال 2017 میں منشیات سے متعلق 1043 افراد گرفتار کیے گئے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں