آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قاہرہ (اے پی پی) مصر اور سعودی عرب نے 10ارب ڈالر کا مشترکہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سرمایہ کاری اور ماحولیات سمیت 4 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مصر اور سعودی عرب نے 10ارب ڈالر کا مشترکہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان جس سے مصر کے خطے جنوبی سینائی میں ایک ہزار مربع کلو میٹر پر ایک عظیم الشان میگا سٹی منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب جمہوریہ مصر کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور ماحولیات سمیت 4 اہم نوعیت کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔مصر میں دونوں رہ نماؤں کی موجودگی میں تحفظ ماحولیات اور آلودگی کی کم سے کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں