آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور نیپال نے معیشت، تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے نیپالی ہم منصب کھدگا پرشاد شرما اولی کے درمیان پیر کو ہونیوالی ملاقات کے دوران پایا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر ذور دیا کہ مشترکہ اقتصادی کونسل کو ازسر نو فعال بنانیکی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپالی ہم منصب کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے نیپالی ہم منصب کو جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی جس کے نتیجہ میں نئی حکومت قیام عمل میں آئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں