آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر متفرق درخواست پر فریقین کو 15مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سینیٹ انتخابات کوکالعدم قرار دینے کیلئے متفرق درخواست پرسماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نہال ہاشمی کی خالی نشست و دیگر سیٹوں پرالیکشن شفاف نہیں ہوئے، سینٹ انتخابات کیلئے ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی، اراکین اسمبلی کودکھا دکھا کرووٹ کاسٹ کئے گئے اور آئین کے آرٹیکل62 اور 63پرعملدرآمد نہیں کیاگیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے فریقین کو15مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں