آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت،عمران کے وکیل پھرپیش نہ ہوئے

لاہور(نمائندہ جنگ)عمران کیخلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت،عمران کے وکیل آج بھی پیش نہ ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبانہ رسالت عباسی نے شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس میں عدالتی دائرہ اختیار کیخلاف عمران خان کی درخواست پر وکلاء فریقین کو بحث کیلئے طلب کر لیا، عمران کے وکیل بابر اعوان اسلام آباد میں مصروفیت کی بناء پر عدالت پیش نہ ہوئے، بابر اعوان کے جونئیر وکلاء ساجد منور قریشی کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں وزیر اعلٰی شہباز شریف سے متعلق بات کی تھی، لاہورکی عدالت کو ہرجانہ کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ،شہباز شریف کی جانب سے ہرجانہ کے دعویٰ میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے پاناما پیپرز کے معاملے پرعوام کو گمراہ کیا اور شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عمران خان کو 10ارب روپے کی پیشکش کی، سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہباز شریف کی کردار کشی کی گئی لہذا عدالت عمران خان کیخلاف 10ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں