آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوبہ ٹیک سنگھ / ملتان (نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تختہ لاہور والوں نے ملک کو سنگین خطرات سے دو چار کردیا ہے ،پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ معاشرے کا ہر فرد غیر محفوظ،بے یقینی اور مایوسی کا شکار ہو چکا ہے ، پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی ارکان اسمبلی کو قائل کرکے ووٹ لئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ کچی بستی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا آئین منتخب نمائندوں کو عدلیہ کیخلاف باتیں کرنے کی اجازت نہیں دیتا،عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے عوامی نمائندوں کو نااہل ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اس نازک صورتحال میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کروں ،ملک کے عوام بالخصوص نوجوان میرے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پاکستان کو مسائل سے نجات دلا سکوں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر محترمہ نیلم جبار چوہدری ،جنرل سیکرٹری میاںاسلام عابد، چوہدری ذوالفقار علی

زلفی،چوہدری مظہر اقبال کاہلوںضلعی سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار علی ناصر بھٹو اور رانا خالد محمود سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تختہ لاہور والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا اور پاکستان کو سنگین خطرات سے دو چار کردیا ہے ،آج ہمارے ملک پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ معاشرے میں بے یقینی اور مایوسی کی فضاء قائم ہے ،بحیثیت ایک نوجوان محب وطن پاکستانی اور بحیثیت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اس نازک صورتحال میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کروں ،ان حالات میںمیںسمجھتا ہوں کہ پاکستان کے ہر دیہی اور شہری علاقے میں بسنے والے عوام سے موثر رابطہ قائم کیا جائے ،تاکہ ہم سب مل کر ان مسائل کا حل نکالیں ،ملک گیر تنظیم سازی مہم کی ضرورت تھی جس کا پاکستان پیپلز پارٹی نے آغاز کیا ہے ،میں آپ سب کو اس ممبر شپ مہم میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔علاوہ ازیں ملتان میں سرائیکی اجرک ڈے کے حوالے سے آرٹس کونسل میں سجائی گئی تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سندھ کی طرح ملک بھر میں بھی اجرک ڈے کو سرکاری سطح پر منانا چاہئے، عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے عوامی نمائندوںکو نااہل ہونا چاہیے ، نیب میرٹ پر کام کر رہا ہے اس کے کام اور فیصلوں پر کسی کو بھی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے فیصلوں سے قبل اس پرتنقید کرنا مناسب نہیں امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے ،بلاول بھٹو زرداری جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں