آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( طلحہ ہاشمی)ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں کارروائی کر کے داعش سے منسلک اہم دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام خلافتی سوشل میڈیا پر داعش کےلیے ذہن سازی کر رہا تھا اور اس کا ہدف نوجوان طبقہ تھا، کارروائی کے دوران داعش کا جھنڈا، لیپ ٹاپ، موبائل فونز سمیت دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں، سیف الاسلام کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزم ونگ نے کارروائی کر کے داعش سے منسلک اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشتگرد کا عمران عرف سیف الاسلام خلافتی ہے جو داعش کے لیے ذہن سازی کر رہا تھا، گرفتار دہشتگرد کی جانب سے ذہن سازی سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کےلیے تھی، گرفتار دہشتگرد سے داعش کا جھنڈا، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، انٹرنیٹ ڈیوائس سمیت دیگر چیزیں برآمدکر لی گئی ہے، اسے آج صبح ریمانڈ کےلیے پیش کیا جائے گا، حکام بتاتے ہیں کہ سیف الاسلام خلافتی کےایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہےجس کا نام خلیل الرحمان ہے، گرفتار دہشتگرد پاکستان میں داعش کے سوشل میڈیا کو سنبھال رہے تھےاورذہن سازی کےلیے سماجی رابطوں کے نیٹورکس پر 50سے زاید پیجز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے ذہن سازی کی کوششیں جاری تھی اور

ان کا ہدف نوجوان طبقہ تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں