آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ، شوبز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے بعد سرگودھا میں بھی دھرنا سیاست کو شکست فاش ہوئی، الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا،سینیٹ الیکشن کے بعدسرگودھا کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی خدمت، دیانت اور شفافیت کی سیاست کی فتح ہے،عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کومسترد کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کے پاس عوام کو اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں۔شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لودھراں کے بعد سرگودھا کے ضمنی الیکشن کے نتائج نے بھی ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں