آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( نمائندہ جنگ )وزیر اعلی پرویز خٹک کی زیر نگرانی سینٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالہ سے شکایات کا جائزہ لینے والی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے ۔ کمیٹی کیجانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق 16اراکان اسمبلی نے سینٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کیا ہے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث 16اراکین کے نام عمران خان کو ارسال کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ووٹ فروخت کرنے والے ارکان اسمبلی میں زاہد درانی ، عبید مایار ، افتخارمشوانی ، عبدالحق، قربان خان ، شاہ فیصل ، گل صاحب خان ، جاوید نسیم ، محب اللہ ، عزیز ، نگینہ ، دینہ ناز ، زرین ضیاء اور نرگس کے نام شامل ہیں ۔جبکہ خاتون بی بی اور یاسین خلیل بھی مشکوک قرار پائے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پارٹی سے بغاوت کرنے والوں کو عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں