آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سطبین کاظمی کو بری کردیا۔کالعدم سپاہ صحابہ کے امیر مولانا اعظم طارق کو 2003 میں کشمیر ہائی وے پر قتل کیا گیا اورواقعے میں اعظم طارق کے تین محافظ اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے۔جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کو بری کردیا۔واضح رہےکہ مولانا اعظم طارق کے قتل کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیس میں ملزم سبطین کاظمی کو 11مئی 2017 کو بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں