آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قاسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عام انتخابات میں 9 لاکھ پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا، انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز کردیا۔ 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کے سلسلے میں پیر سے لیڈٹرینرز کی ٹریننگ کا کام شروع ہوگیا۔ ۔ لیڈٹرینرز کی ٹریننگ کاکام لاہور اور پشاور سے شروع کیاگیا ۔ مجموعی طور پر 88 لیڈٹرینرز کو تربیت دی جا رہی ہے جو16 مارچ تک چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہوگی۔ تمام لیڈٹرینرز الیکشن کمیشن کے آفیسرز ہیں۔ یہ 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ ہے ۔ دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جو یکم اپریل سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دیں گے ۔ یہ مرحلہ مئی سے شروع کیا جائے گا۔ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ٹریننگ کے مراحل الیکشن سے پہلے ترتیب دئیے گئے منصوبے کے مطابق مکمل کئے جائیں گے ۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں