آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، پاکستان کو نقصان پہنچانا دشمن کی بھول ہے، جنرل باجوہ

جھائو(خبرایجنسی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ آواران کا دورہ کیا جہاں تربت بلیدہ روڈ کی تعمیرکا افتتاح کی اور جھائو میں کیڈٹ کالج کاسنگ بنیادبھی رکھا،اس موقع پر آرمی چیف کاکہناتھاکہ کیڈٹ کالج آواران میں ابتدائی طورپر 800کیڈٹس کی گنجائش ہوگی،یہ گنجائش بتدریج بڑھائی جائےگی، 300کیڈٹس کوہاسٹل کی سہولت میسرہوگی، ہاسٹل اور فیکلٹی پاک آرمی انجینئرزتعمیر کریں گے،منصوبہ 2 سال میں مکمل کیاجائےگا، پاکستان کو نقصان پہنچانا دشمن کی بھول ہے، یہ ملک قائم رہنے کے لئے بنا ہے، اس کی فولادی حیثیت ہے، پاک فوج ملک کا ضامن اورشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جھاؤ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل ذکی نے حالیہ سیکیورٹی اقدامات اور حکومت کے ساتھ معاشی منصوبوں پر تعاون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جھاؤ میں عمائدین اورفوجیوں سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے سول انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزکی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور کہاکہ قومی عزم کے ساتھ کوششوں کا تسلسل صوبے میں ترقی اوراستحکام لانے کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے، ملک کے ایک ایک انچ کا

تحفظ کرنا جانتے ہیں،آج دنیاء کا وہ کونسا ملک نہیں ہے جس نے پاکستان کے خلاف سازش نہیں کی ہو لیکن الحمد اللہ افواج پاکستان نے قوم کے تعاون سے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا، بلوچستان کا ایک ایک انچ اتنا مقدس ہے جتنا پاکستان کے دیگر حصے مقدس ہیں ،ہمارے لئے بلوچستان کی ساری اکائیاں برابر ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں