آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے رواں سیشن 9 مارچ تک چلے گا، 12 مارچ کو صدر مملکت نیا سیشن سمن کرینگے جس میں نو منتخب ارکان کا حلف ہوگا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی ہوگا۔ پیر کو سینٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بتایا ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ پارلیمانی سال کا الوداعی سیشن ہے۔ روایت کے مطابق اس میں ریٹائر ہونیوالے سینیٹرز کو اظہار خیال کا زیادہ موقع دیا جائیگا ، آئندہ تین چار دن کے دوران وقفہ سوالات نہیں ہوگا اور ریٹائرڈ ہونیوالے ارکان کو بات کرنے کا زیادہ موقع دیا جائیگا، کل گروپ فوٹو کیلئے ارکان جمع ہونگے، نماز جمعہ کے بعد آخری سٹنگ ہو گی اسکے بعد ہائوس کا اجلاس ختم ہو جائے۔ اس موقع پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وقفہ سوالات کی معطلی کی تحریک ایوان میں پیش کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں