آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل، احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق مزید 15 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور شاہد شفیق کو مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نےٹھیکہ دینے کے لئے 32کنال زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام کرائی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بنائی جس کا کام غریب خاندانوں کو گھر بنا کر دینا ہے ۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نےٹھیکہ دینے کے لئے 32کنال زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام کرائی۔ اراضی کی مالیت 3کروڑ 9لاکھ کے قریب ہے لیکن کروڑوں روپے کی اراضی خریدنے کے لئے 25لاکھ روپے کی رقم احد چیمہ کے اپنے اکائونٹ اور بقایا رقم کی ادائیگی پیرا گون اکائونٹ سے کی گئی اور یہ ساری زمین احد چیمہ کو اس لیے دی گئی کہ ٹھیکہ لیا جا سکے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں