آپ آف لائن ہیں
جمعہ 7؍ شوال المکرم 1439ھ 22؍ جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تتہ پانی ( جنگ نیوز)لائن آف کنٹرول پر بٹل مدارپور سیکٹر میں بھارتی فوج کی ٹارگٹ فائرنگ سے چھ سالہ معصوم بچہ زخمی ہوگیا، جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،درہ شیرخان سیکٹر میں بھی ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعے گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی ٹارگٹ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، پیر کے روز بھارتی افواج نے بٹل مدارپور سیکٹر میں ایک چھ سالہ معصوم بچے محب علی ولد عبدالرائوف کو ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا ، اسکی ٹانگ پر گولی لگی، زخمی بچے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، علاقہ مکینوںمیں خوف وہراس پایا جاتاہے ،سیاسی وسماجی رہنمائوں نے بھارتی افواج کی بربریت کی پرزور مذمت کی ہے، ادھر درہ شیرخان سیکٹر میں بھی آئے روز بھارتی افواج کی طرف سے ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعے گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، تاہم گاڑیاںاور مسافر محفوظ رہے۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں