آپ آف لائن ہیں
پیر 03 شوال المکرم 1439ھ 18؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چمن: فورسزکا مکان پر چھاپہ،مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ،انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے چمن میں ایک مکان پر چھاپہ مار ا،کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،فورسز نے تین خود کش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواداور اسلحہ برآمد کرلیا، ہلاک دہشت گردوں تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتاہے۔ 

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں