آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
الیکشن کمیشن نے قومی ، اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے نئی حلقہ بندیاں شائع کر دیں

لاہور(نمائندہ خصو صی) الیکشن کمیشن نے قومی ، اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے نئی حلقہ بندیاں شائع کر دی ہیں۔ جن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے بلوچستان سے 16 خیبر پختونخواسے39،پنجاب سے 141،سندھ سے 61 ، فاٹا سے 12 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے3 جنرل نشستیں ہوں گی۔بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد51 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں کی تعداد99 پنجاب اسمبلی کی 297 اور سندھ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 130 ہو گی ،قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے ون چترال سے شروع کیا گیا گیا ہے ، جبکہ آخری حلقہ این اے 272لسبیلہ کم گوادر کا ہے۔قومی اسمبلی کے خیبر پختونخوا کے ایک حلقے کے لئے 7لاکھ 82ہزار651لاکھ آبادی ، فاٹا کے لئے 4لاکھ 16 ہزار 3سو80 اسلام آبادکے لئے 6 لا کھ 16ہزار 380،پنجاب کے لئے 7لاکھ 80ہزار266جبکہ بلوچستان کے لئے 7لاکھ 71ہزار546 نفوس مقرر کی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 3لاکھ 70ہزار 429،خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 3لاکھ 8ہزار317،سندھ اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 3لاکھ 68ہزار410،جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے کے

x
Advertisement

لئے 2لاکھ42ہزار52 آبادی مقرر کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت کے 30 دن کے اندر، 3 اپریل 2018ء تک حلقے کا کوئی بھی ووٹر ان حلقہ بندیوں پر اعتراضات تحریری طور پر دفتری اوقا ت کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کروا سکتا ہے۔ ان حلقہ بندیوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر میں دیکھی اور سرکاری ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر ملاحظہ اور ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں