آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اٹلی ميں انتخابات، نااہل برلسکونی کی جماعت سر فہرست، کسی کو اکثریت نہ ملی

روم (جنگ نیوز) اٹلی ميں انتخابات کے غير حتمی نتائج کے مطابق ملک کی تين بڑی سياسی جماعتوں ميں سے کسی ایک کو بھی اتنی عوامی تائيد حاصل نہيں ہو سکی کہ وہ تنہا حکومت سازی کر سکے جس کے بعد ۔نتیجتاً ً يہ واضح نہيں کہ کس قسم کی اتحادی حکومت قائم ہو سکے گی۔پير کی صبح موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق اٹلی ميں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات ميں سب سے زيادہ ووٹ سابق نااہل وزير اعظم سلويو برلسکونی کے دائيں بازو کے سياسی اتحاد ’گو اٹلی‘ کو ملے ہيں۔ اب تک دو تہائی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، جن ميں برلسکونی کے اتحاد کو ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کی شرح 37 فيصد رہی۔ سابق وزیراعظم برلسکونی کو 6 برس تک نا اہلی کا سامنا ہے وہ آئندہ برس تک کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں سنبھال سکتے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں